والد اب بیڈ پر نہیں ہیں، وہ صحت یاب ہو رہے ہیں، ریتک روشن

ممبئی : بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سالگرہ اور والد راکیش روشن کی کامیاب سرجری کی خوشی مناتے ہوئے کہا کہ والد اب بیڈ پر نہیں ہیں، وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن نے جمعرات کو اپنی 45ویں سالگرہ کے موقع پر والد راکیش روشن کی 8جنوری کو ہونے والی کامیاب سرجری کے بعد والد اور فیملی کے ہمراہ ہسپتال میں بنائی گئی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے راکیش روشن کی صحت کے متعلق بتایا کہ والد اب بیڈ پر نہیں ہیں، وہ صحت یاب ہو رہے ہیں جو آپ سب کی محبت کی طاقت کا نتیجہ ہے، محبت کے زریعے ان کے ساتھ رہنے پر آپ سب کا شکریہ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 جنوری 2019

Share On Whatsapp