معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے،

دوسری برسی کل منائی جائے گی

اسلام آباد ۔ : معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے۔ان کی دوسری برسی کل جمعہ کو منائی جائے گی۔7 دسمبر کی شام سانحہ حویلیاں میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جن میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھے۔ جنید جمشید3ستمبر1964کوکراچی میں پیداہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے وائٹل سائنز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا۔2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات ، درس وتدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہوگیا۔گلوکار ی کو خیر باد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم ’’جلوہ جاناں‘‘ ریلز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 دسمبر 2018

Share On Whatsapp