ملک میں چار سالوں کے دوران 51 ہزار764 ڈینگی 613کانگو بخار سے متاثر ہوئے‘ رپورٹ

سب سے زیادہ 28 ہزار 298 خیبر پختونخواہ میں متاثر ہوئے،ڈینگی سی107 اموات بھی ہوئیں

لاہور : ملک بھر میں چار سالوں کے دوران 51 ہزار سے زائد افراد ڈینگی جبکہ 600سے زائد افراد کانگو بخار سے متاثر ہوئے،سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختونخواہ میں متاثر ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے اور سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختونخواہ میں متاثر ہوئے۔
اس عرصے میں صوبہ سندھ میں 10 ہزار 447 اور صوبہ پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جبکہ بلوچستان میں 1965 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران ملک بھر میں 107 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہوئے۔کانگو وائرس نے 4 برسوں میں 613 افراد کو نشانہ بنایا۔ کانگو وائرس سے سب سے زیادہ 424 افراد صوبہ بلوچستان میں متاثر ہوئے۔صوبہ سندھ میں 63، پنجاب میں 51 اور خیبر پختونخواہ میں 51 افراد کانگو وائرس کا نشانہ بنے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 نومبر 2018

Share On Whatsapp