Russian Car Enthusiast Builds Functional Mercedes G-Class SUV Out Of Ice Blocks

کاروں کے متوالے ایک روسی شخص نے برف سے مرسیڈیز بنالی جو دوڑتی بھی ہے

روس کے شہرنووسیبیرسک میں ایک شخص نے برف کے بلاکس کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی منفرد نوعیت کی مرسیڈیز  جی گلاس گاڑی بنا ڈالی۔ یہ گاڑی میں برف کے بلاکس کو گاڑی کے دھاتی چیسیس پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی میں ایک پرانا انجن بھی ہے، جس سے یہ گاڑی چلتی بھی ہے۔
یو ٹیوب کے مقبول چینل Garage 54 کے مالک ولادی سلاو براشینکوو کا رجحان کاروں کی طرف رہتا ہے۔

اس سلسلے میں مختلف قسم کی منفرد تخلیقات  کرنا ان کا مشغلہ ہے۔ حال ہی میں انہوں نے برف کے بلاکس سے بنائی ہوئی گاڑی  کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ گاڑی  مرسیڈیزجی گلاس  لگژری ورژن  ہے۔ اسے جاذب نظر بنانے کے لیے براشینکوو نے اس کی باڈی بنانے کے لیے برف کے بلاکس کا استعمال کیا ہے۔تاہم اس گاڑی میں سفر کرنا اصل جی گلاس جتنا آرام دہ نہیں ہے۔

یہ بات واضح نہیں ہے کہ برف کے بلاکس کو جوڑنے کے لیے کیا استعمال کیاگیا ہےلیکن گاڑی صرف ہموار اور چپٹی سطح پر چلائی جا سکتی ہے۔ ذرا سی ابھری زمین اس برف کی کار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس گاڑی میں براشینکوو نے ا ایل ای ڈی  لائٹس بھی نصب کی ہیں جو برف کے بلاکس کی وجہ سے  اسے مزید دلکش و جاذب نظر بنا دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ براشینکوو نے اس سے قبل  کئی کاروں  کو جوڑ کر ایک چھوٹا سا ٹینک بھی بنایا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 مارچ 2018

Russian Car Enthusiast Builds Functional Mercedes G-Class SUV Out Of Ice Blocks
Share On Whatsapp