Dead Woman To 'give Evidence' At Own Murder Trial

آگ میں جھلس کر وفات پانے والی خاتون اپنے ہی قتل کے مقدمے میں گواہی دیں گی

ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ  پٹرول میں جل کر جھلسنے والی خاتون جوڈی میلینوسکی اپنے سابقہ پارٹنرپر قائم قتل کے مقدمے میں اس کے خلاف گواہی دیں گی۔ جوڈی پچھلے سال وفات پا چکی ہیں۔
فرینکلن کاؤنٹی جج نے جوڈی میلینوسکی کی ویڈیو ٹیپ  کو بطور گواہی کے عدالت میں چلانے کا حکم دیا ہے ۔جج کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مقتول کے اپنے ہی قتل کے مقدمے میں  ویڈیو ٹیپ سے گواہی دینے کی نظیر نہیں ملتی۔


گاہانا، اوہائیو کے مضافات میں ایک پیٹرول  کے پیچھے 2015 میں ہونے والے خوفناک واقعے میں جوڈی کو اس کے سابقہ  پارٹنر ، مائیکل سلیگر، نے پیڑول  چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔آگ سے جوڈی   کے جسم کا بیشتر حصہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ہسپتال میں دو سال تک زندہ رہیں۔ اس عرصے میں اُن کی کئی بار سرجری کی گئی۔ اسی عرصے میں اُن کا ویڈیو  بیان ریکارڈ کیا گیا۔

مائیکل سلیگر  اس  واقعے کو ایک حادثہ قرار دے رہا تھا، اس کا کہنا  تھا کہ وہ لائٹر جلا  رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی۔ مائیکل کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اب مقدمے  نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔  اب مقدمے میں مائیکل کے خلاف قتل کے الزام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اگر جوڈی کا قتل ثابت ہوجاتا ہے تو مائیکل کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔
مذکورہ قتل کیس میں پیش قدمی کا باعث اوہائیو  کے چند قوانین میں تبدیلی ہونا ہے جس کے مطابق اگر کوئی مجرم کسی شخص کی مستقل نوعیت کی بیماری یا معذوری کا سبب بنتا ہے تو اسے چھے سال مزید قید کی سزا دی جائے گی۔
میلینوسکی کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی والدہ کی تکالیف بے کار نہیں گئیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp