10 Weirdest Places To Get Married

شادی کی تقریب کے لیے منتخب کیے جانے والے 10 عجیب ترین مقامات

کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کی شادی   ایسی جگہ پر ہوں کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں یا اس سے پہلے کسی نےایسی جگہ پر شادی نہ کی ہو۔آج ہم آپ کو اُن 10 شادیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو دنیا کے عجیب  ترین مقامات پر ہوئیں۔
1- ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر شادی کرنے والا جوڑا
سکرامنٹو، کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے جیمز سیسوم اور ایشلے  شمیڈر نے 16 مارچ 2017 کو 17,600 فٹ کی بلندی پر  واقعی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر شادی کی۔

ایڈونچر فوٹوگرافر چارلٹن چرچل نے اس شادی  کی تصاویر بنائیں۔ چونکہ اتنی  اونچی جگہ پر شادی کی تصاویر بنانا آسان کام نہیں تھا اس لیے ان تینوں افراد ( یعنی دلہا،دلہن اور فوٹوگرافر) کو ایک سال تک پہاڑ پر چڑھنے کی تربیت دی جاتی رہی جس میں آب و ہوا راس آنے کے لیے ایورسٹ پر گزرے دو تین ہفتے بھی شامل ہیں۔

2- تین جہازوں کے اوپر کھڑے ہو کر شادی کرنے والا جوڑا
2008 میں ایک دلیر جوڑے نے زمین سے 1,000 فٹ کی بلندی پر تین جہازوں کے پروں پر کھڑے ہوکر شادی کی رسومات ادا کیں۔
24 سالہ دلہا ڈیرن ایم سی والٹن  ایک جہاز کے اوپر کھڑا تھا جبکہ 23 سالہ کیٹی ہاگسن بالکل اسی طرز کے ایک دوسرے  جہاز کے  اوپر  مکمل دلہن کا گاؤن پہنے موجود تھی۔ ان سے آگے تیسرے جہاز کے  اوپر انہیں شادی کے مقدس بندھن میں باندھنے کے لیے ریو جارج برمنگھم کھڑے تھے۔ شادی میں شریک مجمع نیچے زمین پر موجود تھا۔جنہیں لاؤڈ سپیکر پر شادی کی کاروائی سنائی جا رہی تھی۔


3- والدین کی قبروں پر شادی کرنے والا جوڑا
شادی کے بعد والدین کی قبروں پر جانا  تو اتنا زیادہ عجیب و غریب نہیں لیکن ایک جوڑے نے تو حد کر دی۔ انہوں نے شادی کی تقریب ہی اپنے والدین کی قبر پر منعقد کی۔ 2012 میں مینی سوٹا سے تعلق رکھنے والے  ڈیان ویلر اور رینڈی جارلینڈ نے اپنے مرحوم والدین کو شادی کی خوشی میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ اپنی زندگی میں ہی ان کے رشتے کو خوشی سے منظور کر چکے تھے۔
انہوں نے آسٹن کے آک وڈ قبرستان میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔ زیادہ تر  مہمانوں نے اس مقام پر شادی کی تقریب منعقد کرنے کی مخالفت کی تھی اس لیے ان کی شادی میں بس  50 سے 60 مہمانوں نے شرکت کی۔

4- پل کے اوپر شادی کرنے والا جوڑا
جارڈ ویلاس اور اس کی بیوی سما نتھا نے پہلی بار ایک دوسرے کو ویٹرا ، نیوزی لینڈ کے برٹرینڈ آر ڈی پل پر دیکھا تھا لہٰذا انہوں نے اپنی شادی کے لیے اسی پل کا انتخاب کیا۔
انہوں نے شادی کے لیے پل پر سے ٹریفک کو روکا اور 100 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔
یہ پل ابتدائی طور پر 1897 میں تعمیر ہوا تھا ۔ 1985 سے 2004 کے درمیان اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممنوع قرار دی گئی لیکن یہ پیدل چلنے والوں کے لیے کھلا رہا۔اس پل پر تقریباً 6 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کر کے اس کی مرمت کی گئی اور 2006 میں اسے مکمل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔


5- زیرآب  مسیح کے مجسمے کے قریب شادی کرنے والا جوڑا
2015 میں میامی کے کیمبرلی ٹریولٹ اور جارج روڈریگاز نے ساحل سمندر سے تقریباً 5 میل آگے 25 فٹ گہرے پانی میں مسیح کے مجسمے کے قریب اپنی شادی کی رسومات ادا کیں۔یہ مجسمہ  25 اگست 1965 کو غرقاب ہوا تھا۔ اس کی غرقابی کے 50سال مکمل ہونے پر کیمبرلی اور جارج  نے اس کے ساتھ ہی اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔
شادی کے گواہان میں دوسرے غوطہ خور اور اوپر کشتی میں بیٹھے لوگ تھے۔

6- منفی 30 سینٹی گریڈ پر شادی کرنے والا جوڑا
2011 میں سرگئی کونوف  اور اس کی منگیتر ایرینا نےسائیبریا  کے شہر  کراسنویارسک کے دریائے ینی‌سئی کے  سرد ترین منجمد پانیوں میں اپنی  شادی کی   تقریب منعقد کی۔اس جگہ کا  درجہ حرارت منفی 30 ڈگری  سینٹی گریڈ تھا۔
سرگئی کونوف مقامی آئس سوئمنگ کلب کا ممبر ہے ۔
وہ  ہمیشہ سے انتہائی سرد حالات میں شادی کرنے کا خواب دیکھتا تھا۔لیکن اس کی منگیتر سرد موسم اور کم درجہ حرارت کو زیادہ پسند نہیں کرتی تھی۔تاہم اپنی محبت کی خاطر وہ اس کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے رضامند ہوگئی۔
عام پانی سے نہانے کے بعد ایرینا نے اپنے منگیتر کے ساتھ منجمد پانیوں کی طرف سفر کیا اور وہاں منتظر چند دوستوں کی موجودگی میں ان کی شادی ہوئی۔
چونکہ جما دینے والی سردی میں کوئی بھی پادری آنے کو تیار نہ ہوا لہٰذا دوستوں کے گھیرے میں ان دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر شادی کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازاں دوستوں اور خاندان کے لوگوں نے ایک لکڑی کے بنے نسبتاً گرم کیبن میں جمع ہوکر ہلا گلا کیا۔

7- ایپل سٹور میں شادی کرنے والا جوڑا
2010 میں امریکی جوڑے جوش اور ٹنگ لی ، جو ایپل کی مصنوعات کے عاشق ہیں،  نے  ایپل کے سٹور میں ہی شادی کی۔
ایپل کے سٹور میں ہونے والی یہ پہلی شادی تھی۔ 
نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے   ویلنٹائن ڈے پر ففتھ ایونیو پر واقع ایپل سٹور ، جہاں وہ پہلی بار ملے تھے، میں  دن  12 بجکر1 منٹ پر شادی کی۔ یہ دونوں ایپل کی مصنوعات سے گھرے تھے۔ سٹیو جابز کی مانند لباس میں موجود پادری (جوکہ دراصل کمپنی کا چیف ایگزیکٹو تھا) نے آئی فون سے دعائیہ کلمات پڑھتے ہوئے انہیں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔
اس موقع پر دلہا دلہن کی انگوٹھیاں ایک ربن سے بندھی ہوئیں تھیں جوکہ فرسٹ جنریشن آئی پوڈ کے گرد لپٹا ہوا تھا۔

8- اپنی پہلی ملاقات کے مقام ، ایک اسٹور، پر  شادی کرنے والا جوڑا
سانتا ماریا ، کیلیفورنیا کے ایک جوڑے رابرٹ اور میریڈیتھ بونیلا اسی مقام پر شادی کرنا چاہتے تھے جہاں وہ پہلی بار ملے تھے۔ لہٰذا 2015 میں مقامی اسٹور پر خوراک کے ڈبوں کے درمیان گھرے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ان کی شادی ہوئی۔
دلہا  نے لکڑی کے تختوں پر  کھڑے ہوکر اپنی دلہن کا استقبال کیا۔

9- جیٹ پیک پر شادی کرنے والا انوکھا جوڑا
نیو بیچ، کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی ایمانڈا وولف کی خواہش تھی کہ ساحل سمندر پر شادی کی تقریب میں آنے سےپہلے وہ سمندر پر جیٹ پیک  سے پرواز کرے۔ اس کا ہونے والا شوہر گرانٹ اینگلر بھی 90,000 ڈالر کے جیٹ پیک کے ساتھ اس تقریب کے لیے سمندر سے اڑتا ہوا آیا۔

دلہن کا روایتی لباس پہننے کے بجائے وولف نے سفید رنگ کے بورڈ شارٹس اور ریش گارڈ شرٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ اینگلر بھی ویٹ سوٹ میں  ملبوس تھا۔ اس کے علاوہ وولف نے نقاب لگایا ہوا تھا اور اینگلر نے سفید ٹائی باندھی ہوئی تھی۔

10- رولر کوسٹر میں شادی کرنے والا جوڑا
اوہایو میں ایک تفریحی پارک کی انتظامیہ نے میلینیئم فورس رولر کوسٹر پر شادی کرنے والے جوڑے سے مکمل تعاون کیا۔ شادی کی تقریب پارک میں ساحل کنارے پر رکھی گئی تھی۔
جب  دلہن سے پوچھا گیا کہ انہیں دنیا کی بلند ترین رولر کوسٹر پر شادی کرنے کا خیال کیسے آیا تو اس نے  شوہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے رولر کوسٹر پر بیٹھنا بہت پسند تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

10 Weirdest Places To Get Married
Share On Whatsapp