ایک شخص نے 100 میل کا سفر طے کرنے کے لیے ریل کے ٹکٹ سے بھی کم قیمت میں استعمال شدہ کار خرید لی
ایک نوجوان نے حال ہی میں برطانیہ میں ریلوں کے حد درجہ مہنگے ٹکٹ کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ اس نے 100 میل کا سفر طے کرنے کے لیے استعمال کردہ گاڑی خرید لی تاکہ بتا سکے کہ کار خریدنے، پٹرول، انشورنس اور روڈٹیکس کی ادائیگی کے باوجود اسے یہ سفر ریل کی نسبت کافی سستا پڑا ہے اور اب اس کے پاس کار بھی ہے۔
لندن سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ ٹام چرچ اپنے دوست سے ملنے کے لیے 100 میل دور برسٹل جانا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے اس نے ریل کا مہنگا ٹکٹ نہیں خریدا۔
کار کی اصل قیمت صرف 80 پاؤنڈز تھی لیکن اس نے 81.80 پاؤنڈز روڈ ٹیکس، 20.43 پاؤنڈز ایک دن کی انشورنس اور 25 پاؤنڈز پٹرول کی مد میں خرچ کیے اس طرح اس پورے سفر میں اس نے 206.81 پاؤنڈز رقم خرچ کی جو کہ ٹرین کے صرف ایک ٹکٹ کی قیمت سے کم ہے۔ یاد رہے اس وقت لندن سے برسٹل کی ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 210 سے 218.10 پاؤنڈز کے درمیان ہے۔ اس طرح حقیقتاً اس کا یہ سفر ٹرین کی نسبت چند پاؤنڈز سستا رہا۔
تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018