Dream Of 9 Year Old By Becomes Reality

9سالہ لڑکے نے ائیرلائن کو خط لکھا۔ ائیرلائن کے ملازمین نے لڑکےکا سب سے بڑا خواب پورا کردیا

جیسپر فرانسس ہمیشہ جہاز کے اعلیٰ درجے میں سفر کرنا چاہتا تھا۔اس کا یہ خواب ائیرلائن کے ملازمین نے  اس کا خط پڑھنے کے بعد پورا کر دیا ۔
آسٹریلیا کا 9 سالہ جیسپر فرانسس اپنی زندگی میں فضائی سفر سے بہت متاثر رہا ہے۔ وہ خود بھی پائلٹ بننا چاہتا ہے۔ فرانسس نے کبھی جہاز کی فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کیا البتہ وہ زندگی میں ایک بار ضرور اس میں سفر کرنا چاہتا ہے۔

اس مقصد کے لیے اس نے رقم بھی جمع کرنا شروع کر دی تھی تاکہ اس کا خواب پورا ہو سکے۔
جلد ہی وہ اپنے والدین کے ساتھ بنکاک کا سفر کرے گا۔اپنا خواب پورا کرنے کے لیے اس سے زیادہ بہترین موقع اسے نہیں مل سکتا تھا لہٰذا اس نے متعلقہ ائیر لائن کو خط لکھا جس میں اس نے بتایا کہ ”میرا نام جیسپر فرانسس ہے، میری عمر نو سال ہے اور میں میلبورن سے  ایک  گھنٹے کی مسافت پر رہتا ہوں۔
“ فرانسس نے مزید پوچھا بچوں کے بزنس کلاس میں اکیلے سفر کرنے کے بارے میں پوچھا۔ فرانس نے اپنے خط میں مزید لکھا  کہ ” میں نے آپ کی ڈریم لائنر بوئنگ 787 کی فلائٹ MEL-BKK کی ٹکٹ  اپ گریڈ کرنے کےلیے اپنی تمام تر بچت جمع کر لی ہے۔ میں اب تک 53 یوروز جمع کر پایا ہوں، مجھے مزید کتنی رقم کی ضرورت ہوگی؟ نیک خواہشات، جیسپر۔"
جب یہ خط عمدگی سے سجے ہوئے لفافے میں جیٹ سٹار ائیرلائن کے آفس  پہنچا تو سٹاف کے 20 ممبران اس سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے خود سے رقم جمع کر کے لڑکے کے لیے اپ گریڈڈ ٹکٹ خرید لی۔
رقم اتنی اکٹھی ہو گئی کہ فرانسس  کے والد کے لیے بھی ٹکٹ کا انتظام کر لیا گیا۔اس بار چھٹیاں گزارنے کے لیے فرانسس اپنی فیملی کے ساتھ بزنس کلاس میں ہی سفر کر کے اپنے خواب کو پورا کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp