ہوا نے ڈاکوؤں سےلوٹی ہوئی رقم لوٹ لی
برطانوی پولیس نے ڈکیتی کی ایک واردات کے بعد ڈاکوؤں سے رقم لوٹے جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ڈاکوؤں سے اُن کی حرام کی کمائی لوٹنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ تیز چلتی ہوئی ہوا تھی۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دکھایا گیا کہ دو ڈاکو ڈرویلزڈن، برطانیہ میں ایک ٹریول ایجنٹ کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ 17مارچ کو ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تیز ہوا سے کرنسی نوٹ ڈاکو کی جیب سے اڑ کر دور جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکو سلور رنگ کی کار میں فرار ہونے سے پہلے اڑنے والے نوٹؤں کو واپس پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس میں ناکام رہتا ہے۔
پولیس نے یہ فوٹیج اس امید پر جاری کی ہے کہ شاید کوئی ان ڈاکوؤں کو شناخت کر لے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018