نر بگلا ہر سال 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنی اڑنے سے معذور مادہ سے ملنے آتا ہے
اس بگلے کو دنیا کا سب سے زیادہ وفادار ”نر“ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے 16سالوں سے ہر سال 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے جنوبی افریقا سے کروشیا، یورپ کے ایک گاؤں میں اپنی معذور مادہ سے ملنے آتا ہے۔اس مادہ کو سالوں پہلے ایک شکاری نے گولی ماری تھی، گولی اس کے پروں پر لگی اور وہ اڑنے سے معذور ہوگئی۔
کلیپٹان(نر بگلا) اور میلینا(مادہ بگلا) کی محبت نے انہیں کروشیا میں بہت شہرت بخشی ہے۔
ایک 71سالہ مقامی شخص میلینا کا خیال رکھتا ہے۔1993 میں میلینا اسے زخمی حالت میں ایک تالاب کے پاس ملی تھی، تب سے ہی وہ اس کے ساتھ ہے۔ سردیوں میں میلینا اس شخص کے گھر میں پرسکون انداز میں رہتی ہے۔ جب بہار کے پہلے دن کلیپٹان واپس آتا ہے تو میلینا اس کے ساتھ رہتی ہے۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018