WiFi Network Named ‘remote Detonator’ Prompts Gym Evacuation

وائی فائی نیٹ ورک کے نام نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مشی گن  کے ایک جم میں وائی فائی نیٹ ورک کے  نام نے سب کی دوڑیں لگوا دیں۔ اس وائی فائی نیٹ ورک کا نام remote detonator ہے۔ نام   پڑھ کر جم کی عمار ت کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ۔ اس کے بعد بم تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی۔
یہ واقعہ ڈیٹرائٹ سے 140 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ساگینا ٹاؤن شپ میں پلینٹ فٹ نس نامی جم کی عمارت میں  پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق عمارت سے  کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ساگینا ٹاؤن شپ  پولیس چیف  نے بتایا کہ جم آنے والوں نے  وائی فائی نیٹ ورک کے نام  کے بارے میں منیجر کو بتایا، جس پر منیجر نے فوراً ہی عمارت کو خالی کرا  کر پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کے آنے  اور تلاشی لینے کے دوران جم تین گھنٹے تک بند رہا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی جرم نہیں ہوا اس لیے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا کیونکہ لوگ وائی فائی نیٹ ورک کے عجیب و غریب نام رکھتے رہتے ہیں۔
جم  کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منیجر نے جم کے منیجر نے لوگوں  کی حفاظت کے لیے اصول و ضوابط کی پاسداری  کرتے ہوئے عمارت خالی کرائی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp