Surgeons Remove Lighter From Mans Stomach After 20 Years

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے معدے سے 20سال پہلے نگلا ہوا لائٹر نکال لیا

چین کےایک ہسپتال کےڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو بار سرجری کر کے ایک شخص کے پیٹ میں سے 20 سال پہلے نگلا گیا لائٹر نکال لیا ہے۔
چین کے صوبہ سیچوان  کے چینگڈو شہر میں ڈاکٹروں نے اس شخص کے جسم میں کیمرہ  ڈال کر ویڈیو بنائی، جس کی وجہ سے پلاسٹک اور دھات کے بنے  لائٹر کو نکالنا   آسان ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لائٹر نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہوئی تھی لیکن دوسری بار سرجری میں صرف دس منٹ لگے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp