Slovenian Man Claims To Have Travelled Through Time

سلوینیا کے شخص نے پانی اور بجلی سے ٹائم مشین بنانے کا دعویٰ کر دیا

سلوینیا سے تعلق رکھنے والے  ایک شخص، ڈیوڈ، نے  ٹائم مشین بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ٹائم مشین بجلی اور پانی کے امتزاج سے بنائی ہے۔
ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اسے ٹائم مشین بنانے کا راز اس وقت پتا چلا جب اس کی ملاقات جیک لائن سے ہوئی، جیک لائن نے اسے ٹائم مشین بنانے کی ترکیب بتائی ہے۔
اپنے تجربے کے بارے میں ایپکس ٹی وی کو بتاتے ہوئے ڈیوڈ نے بتایا کہ فرانس میں اس کی ملاقات  پانی اور بجلی سے ٹائم مشین بنانے والے شخص سے ہوئی تھی۔ ڈیوڈ نےا س شخص کا نام جیک لائن بتایا۔ ڈیوڈ نے بتایا کہ وہ اس  مشین کی مدد سے وہ ماضی اور مستقبل کا سفر کر سکتا ہے۔ جیک نے ڈیوڈ کو بتایا تھا کہ وہ پانچویں  صدی میں بھی جا چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp