Ethiopian Man Walks On His Hands Better Than Some People Do On Their Feet

ایتھوپین شخص ہاتھوں پر چلتے ہوئے وہ کام کرتا ہے جو پاؤں پر چلنے والے بھی نہیں کر سکتے

32سالہ دیرار ابوہوئے کا زیادہ تر وقت اپنے پاؤں کی بجائے ہاتھوں پر چلنے میں گزرتا ہے۔اوائل عمری میں ہی وہ مہارت سے اپنے ہاتھوں پر چلنے لگا تھا۔ اب وہ ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہےاور ایسے ایسے کرتب دکھاتا  جو پاؤں پر چلنے والے لوگوں کے بس سے بھی باہر ہوتے ہیں۔
تیگرائے، شمالی ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے دیرار کا بچپن امریکی اور چینی فلمیں دیکھتے گزرا ہے۔
بچپن میں اسے یہی معلوم نہیں تھا کہ فلموں میں  دکھائے گئے کرتبوں کے پیچھے ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہوتا ہے۔ دیرار انہیں اصل سمجھ کر کرتبوں کر مشق کرتا رہا۔ جب تک اسے معلوم ہوا ہے کہ اس کی پسندیدہ فلموں کے مناظر ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہیں تب تک وہ ان مناظر میں دکھائے گئے کرتبوں میں مہارت حاصل کر چکا تھا، اسی لیے اس نے اپنی مشق جاری رکھی۔

بی بی سی کو دئیے گئے ایک ویڈیو انٹرویو میں دیرار نے بتایا کہ وہ ہرروز صبح  اور شام کو تین تین گھنٹے ہاتھوں کے بل چلتا ہے۔ دیرار کو امید ہے کہ اپنے کمالات کی بدولت وہ کسی دن گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام ضرور درج کرائے گا۔
اپنے ہاتھوں پر چلتے ہوئے دیرار کار کھینچ  سکتا ہے، پہاڑوں پر چڑھ اور اتر سکتا ہے اور اپنی کمر پر لوگوں کو بٹھا کر چل سکتا ہے۔ اس کے کمالات پر مبنی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہو چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp