Business Owner Seeks To Lure Thieves With Job Offer

چوری کے لیے آنے والے چوروں کو مالک نے ملازمت کی پیش کش کر دی

نیوزی لینڈ کے ایک کاروباری شخص نے اپنے سیکیورٹی کیمرے سے لی گئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں چوروں کو اس کے ہاں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پوسٹ کے ساتھ ہی اس نے ان چوروں کے لیے ایک غیر معمولی پیغام بھی دیا ہے۔
کرسٹ چرچ کے علاقے ہیئر ووڈ میں اسمتھ کرین اینڈ کنسٹرکشن لمیٹڈ کے مالک ٹم اسمتھ نے فیس بک پر ہفتے کے دن اپنے دفتر میں ہونے والی چوری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں لاتعداد اشیا مع پاور ٹولز چرانے والے چوروں کو دکھایا گیا ہے۔

اسمتھ نے لکھا ہے٬
چوروں کے لیے پیغام:
"ہم نے سوچا ہے کہ شاید آپ ہمارے لیے کام کرنا پسند کریں؟ ہوسکتا ہے کہ آپ چوری کرنے کے بجائے ایمانداری سے کمانا چاہتے ہوں؟ "
اس کے بعد پوسٹ میں نوکری کے لیے ضروری ان تمام خصوصیات کی فہرست تھی جن کا مظاہرہ چوری کرتے وقت انہوں نے کیا تھا۔
"1- آپ یقیناً اپنا کام جلد شروع کرنے میں مہارت رکھتے ہوں اور وقت پر بستر سے باہر نکل آتے ہوں (یا پھر دیر کرتے ہیں)
2- آپ اپنے پاور ٹولز کے استعمال سے بہت اچھی طرح واقف ہوں۔

3- آپ کو ہمارے صحن کا راستہ معلوم ہو۔
4- آپ کے پاس کام پر بروقت پہنچنے کے لیے اچھی اور قابل بھروسہ ٹرانسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ (ایک نئے برانڈ سلور Hilux Ute ایک ماہ پہلے ہماری سائٹ سے لی گئی تھی کیا وہ آپ تھے؟)
5- آپ کے دوسروں سے اچھے تعلقات ہیں جیسا کہ میرا خیال ہے آپ کا ایک ساتھی/کولیگ/پارٹنر آپ کے ساتھ ہے۔برائے مہربانی اسے اس نوکری کے لیے اپلائی کرنے کو کہیں۔ ہم نے غور کیا ہے کہ آپ کے ساتھی نے ابھی تک منہ پہ اونی ٹوپ چڑھایا ہوا ہے اس لیے وہ آپ سے زیادہ ذہین معلوم ہوتا ہے۔"
پوسٹ میں چوروں سے کہا گیا کہ وہ ان سے کسی بھی طرح بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 مارچ 2018

Share On Whatsapp