Police Release Security Video Of Unusual Skeleton Theft

آسٹریلین پولیس نے ڈھانچا چوری کیے جانے کی انوکھی واردات کی ویڈیو جاری کر دی

آسٹریلین پولیس نے ڈھانچا چوری کیے جانے کی انوکھی واردات کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عمارت سے چوروں کے گروہ کو پلاسٹک کا ڈھانچا چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جنوبی آسٹریلیا پولیس نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں تین آدمی رینڈل مال, ایڈلیڈ کے سنٹرل  بزنس ڈسٹرکٹ پر واقع عمارت سے ڈھانچا لے جا رہے ہیں اور اپنے نئے ساتھی کے ساتھ بس میں سوار ہوتے ہیں۔


 پولیس  اس چوری شدہ اس ڈھانچے کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کی سی سی ٹی وی جاری کرتے ہوئے لکھا ہے۔
کیا آپ کی الماری میں ڈھانچہ تو نہیں؟ پولیس  سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے چوری ہونے والے ڈھانچے کی تفتیش کر رہی ہے  اور مشتبہ لوگوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔جو کوئی بھی ان مشکوک افراد کی شناخت کر سکے وہ تفتیشی افسران سے رابطہ کرے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 فروری 2018

Share On Whatsapp