Armed Robber Foiled When Worker Notices Gun Is Fake, Taped Together

ڈاکو کی لکڑی کی جعلی رائفل سے ڈکیتی کی کوشش ناکام

کرسمس کے دن اوہائیو اسٹور پر مسلح ڈکیتی کی واردات اس وقت ایک مزاحیہ  صورتحال میں ڈھل گئی جب اسٹور پر کام کرنے والے ملازم کو ڈاکو کی ٹیپ سے جڑی لکڑی کی جعلی رائفل کے بارے میں معلوم ہوگیا۔ یہ رائفل مشتبہ  شخص نے لکڑی کے ٹکڑوں کو ٹیپ کی مدد سے جوڑ کر بنائی گئی تھی۔ اوہائیو کی پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اسٹور پر ڈکیتی کرنے کی کوشش میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے پاس ایسی "رائفل" موجود تھی جو صاف لگتا تھا کہ گھر پر تیار کی گئی ہے۔



ایکرون پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 48 سالہ جیفرے ڈرینگر  ”سرکل کے “اسٹور میں کرسمس والے دن تقریباً 2 بجے داخل ہوا اور اندر آنے پر اس نے ایک رائفل نکال کر اوپر کردی۔ پولیس کے مطابق ڈرینگر وہاں ایک گاہک کے طور پر اکثر آتا جاتا تھا، اس نے کیش رجسٹرار سے رقم کا مطالبہ کرنے سے پہلے تمام ملازمین اور گاہکوں کو فرش پہ لیٹنے کا حکم دیا۔
ایک ملازم پیچھے بنے کمرے میں بھاگ گیا اور دوسرے  ملازم نے ڈرینگر کی "رائفل" پر غور کیا تو پتہ چلا کہ وہ صاف طور پر  جعلی تھی اور لکڑی کے ٹکڑے  اور پائپ جوڑ کر بنائی گئی تھی۔
ملازم نے ڈرینگر کا سامنا کیا تو  ڈرینگر اسٹور سے بھاگ گیا لیکن اس ملازم اور تین گاہکوں نے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑلیا ۔ انہوں نے اسے پولیس کے آنے تک قابو کیے رکھا۔ڈرینگر پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسے  سمٹ کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 دسمبر 2017

Share On Whatsapp