Pickpocket Steals Over 50 Phones At A Single Concert

جیب کترے نے صرف ایک کنسرٹ میں 50 سے زیادہ فون چرا لیے

ایک  جیب کترے نے برمنگھم، انگلینڈ میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران 53 سمارٹ فون چرا لیے۔ یہ سمارٹ فون چرانے کےلیے اس نے انتہائی انوکھی چیز استعمال کی۔ چور نے یہ تمام فون خواتین کے سوئمنگ سوٹ کو استعمال کرتےہوئے چرائے۔سوئمنگ سوٹ نے اسے تمام سمارٹ فون چھپانے اور دوسرے چرانے میں مدد دی۔
رومانیہ کے شہری 22 سالہ ایلن مارین نے 18نومبر کو ایرینا برمنگھم میں رائل بلڈ کنسرٹ میں شرکت کی۔

اس نے سیاہ اور گلابی  سوٹ کے ساتھ جینز بھی پہنی ہوئی تھی۔اس لباس میں اس نے یکے بعد دیگرے 53سمارٹ فون چرائے۔حیرت انگیز طور پر یہ تمام فون اسی سوٹ میں چھپا لیے گئے۔
ایلن کی بدقسمتی کے پولیس بھی سادہ لباس میں کنسرٹ میں شریک تھی۔ پولیس کو اطلاع مل چکی تھی کہ کنسرٹ میں شامل افراد کی چیزیں چرائی جا سکتی ہیں۔ پولیس نے اسے براڈ سٹریٹ میں گرفتار کر کے قریبی پارکنگ میں سارے فون برآمد کر لیے۔
ایلن نے بتایا کہ اکثر سمارٹ فون لوگوں کی جیز کی فرنٹ پر موجود جیب سے چرائے گئے ، جسے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
برمنگھم کراؤن کورٹ نے ایلن کو 18 دسمبر کو چوری کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 دسمبر 2017

Pickpocket Steals Over 50 Phones At A Single Concert
Share On Whatsapp