19 Strange Things That Can Only Happen In India

بھارت سے متعلق 19 دلچسپ باتیں

19- بھارت میں ہندو تقویم کے مطابق سال میں چھے موسم ہوتے ہیں جو یہ ہیں: موسم گرما(Grishma Ritu)،  موسم خزاں(Sharad Ritu)، موسم سرما( Shishir یا  Shita Ritu)،  موسم بہار(Vasant Ritu)، مون سون(Varsha Ritu) اور قبل سرما(Prewinter یا Hemant Ritu)۔
18- یہاں کے لوگ کسی بات کے جواب میں 'ہاں' کہنے کے بجائے سر کو مخصوص انداز میں دائیں بائیں ہلاتے ہیں۔
17- بھارت  دنیا کا سب سے بڑا سبزی خوروں کا ملک ہے۔

یہاں کے تقریباً %60 لوگ سبزیاں کھاتے ہیں۔فی کس گوشت کے استعمال میں  بھارت سب سے پیچھے ہے۔
16- سرکاری زبان ہندی اور انگریزی ہونے کی وجہ سے  اسے انگریزی بولنے والا دوسرا بڑا ملک کہاجاتا ہے۔انگریزی کے علاوہ دوسری 17 زبانوں کو بھی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔
15- بھارت  کے تمام بڑے شہروں میں فضائی آلودگی اتنی زیادہ ہے کہ صرف ایک دن دہلی یا ممبئی میں گزارنا ایک سو سگریٹ پینے کے برابر ہے۔

14- دنیا کے تمام بڑے مذاہب کے ماننے والے بھارت میں پائے جاتے ہیں۔  ہندومت کے علاوہ یہاں
اسلام، عیسائیت، بدھ ازم، جین ازم، سکھ ازم اور دیگر مذاہب کے پیروکار موجود ہیں۔
13- دنیا کا سب سے بڑا خاندان  بھارت  میں آباد ہے۔ جس میں ایک شخص کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں۔
12- بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے ٹھیک  9 ماہ بعد 14 نومبر کو بچوں کا دن منایا جاتا ہے۔

11- بھارت  میں مونچھیں رکھنے پر پولیس آفیسرز کو الگ سے بونس دیا جاتا ہے۔
10- غیر ملکیوں کو ملک چھوڑتے وقت بھارتی  کرنسی اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
9- بھارت کی ایک ریاست ،مغربی بنگال، میں ہر ایک گائے کے پاس  شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہوتا ہے جس پر اس کے شناختی  نمبر کے ساتھ تصویر بھی موجود ہوتی ہے۔
8-دنیابھر میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کا %70 بھارت  میں کاشت ہوتا ہے۔

7- چین کے بعد سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک بھارت  ہے۔ حال ہی میں اس کی آبادی ڈیڑھ  ارب نفوس  تک جا پہنچی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جلد ہی بھارت  آبادی کے معاملے میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
6- دنیا میں سب سے کم شرح طلاق رکھنے والا ملک بھارت  ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہاں ہر 100 میں سے صرف1 شادی کا اختتام طلاق پر ہوتا ہے۔
5-بھارت  میں "Love Commandos " کے نام سے ایک گروپ متحرک ہے۔
یہ گروپ الگ الگ ذات، برادری اور مذاہب  سےتعلق رکھنے والے جوڑوں کی شادی میں معاونت کرتا ہے۔
4- بھارتی کسان غربت کی وجہ سے   دنیا کے مقبول مشروب کوکا کولا اور پیپسی کو کیمیائی اسپرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مہنگی کیمیاوی کھادوں کے مقابلے میں یہ ان کے لیے آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
3-  بھارتی خواتین دنیا میں سب سے زیادہ امیر ہیں۔
بھارتی خواتین کے پاس دنیا کے سونے کا %11 موجود ہے جو کہ امریکہ ،سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مجموعی سونے کے ذخیرے سے زیادہ ہے۔
2- بھارت  کے زیر انتظام ایک ایسا جزیرہ ہے جو کہ جدید طرز زندگی سے بالکل ناواقف ہے۔ اس غیر مہذب جزیرے کا نام Sentinel Island ہے۔یہاں کے لوگ جدید سہولیات سے نفرت کرتے ہیں۔
1-    بھارت کو  شطرنج کا گھر کہا جاتا ہے۔ اس کھیل کا روایتی نام چتو رنگا ہے جس کا مطلب ہے فوج کے چار حصے یعنی ہاتھی، رتھ ، گھڑسوار اور پیادہ فوج ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 دسمبر 2017

Share On Whatsapp