American Bride And Memorial Marriage Under British Bride
The Unique Ceremony Of The Wedding Took Place In The U.S. Navy Reserve In The U.S. State Of Florida

امریکی دلہن اور برطانوی دلہے کی زیرآب یادگار شادی

شادی کی منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں یو ایس نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ کی لاگور میں انجام پائی

واشنگٹن : شادی بیاہ کو یادگار بنانے کیلیے شادی کی تقریبات کی تصاویر تو معمول کی بات ہے مگر بعض لوگ شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہم جوئی کا سہارا لیتے ہیں۔جیسا کہ ایک برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق چار سال قبل باہمی محبت کے اسیر ہونے والے اس جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے سمندر کی تہہ میں مرجانی جل پتھروں اور جل پریوں کے بیچ اپنی شادی برپا کی۔
شادی کی یہ منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں’ یو ایس‘ نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ ’کی لاگور‘ میں انجام پائی جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کے باہمی عہد وپیمان کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا۔برطانوی شہر لیسٹر سے تعلق رکھنے والے فوجی تھامس مولڈ نے 2013ء میں ’فلوریڈا کیز‘ میں ’امورائی ڈائیو‘ سیر گاہ میں پیراکی کی ایک فوجی مشق میں حصہ لیا تو امریکی سینڈرا ہائیڈ وہاں پیراکی کی کوچ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
دونوں ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے۔اس کے بعد ہائیڈ نے کئی بار لیسٹر کا سفر کیا جب کہ مولڈ بھی اپنی محبوبہ سے ملنے امریکا جاتا رہا۔انہوں نے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔نوبیاہتا جوڑا فلوریڈا کیز میں ہنی مون منانے کے بعد لندن میں رہائش اختیار کرے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 23 دسمبر 2017

Share On Whatsapp