Nose Hair Extensions Are The Next Hot Beauty Trend

سر کےبالوں کی وگ اور مصنوعی پلکوں کے بعد پیش ہے ناک کے مصنوعی بال

خوبصورت نظر آنے کے لیے  خواتین کیا کیا جتن نہیں کرتیں۔خوبصورتی میں بالوں کا کردار سب سے اہم ہے۔خوبصورتی بڑھانے کے لیے جہاں سرکے کم بالوں کےلیے وگ اور آنکھوں پر مصنوعی پلکیں استعمال کی جاتیں ہیں وہیں   ناپسندیدہ بالوں کو صاف بھی کر دیاجاتا ہے ۔اب سے پہلے تو لوگ ناک کے نظر آنے والے  بالوں کو بھی  کاٹ دیا کرتے تھے لیکن  اب ناک کے  لیے مصنوعی بالوں کی ایکسٹینشن کا رواج شروع ہونے لگا ہے ۔

حالیہ دنوں میں یہ رواج انسٹاگرام پر ایک صارف @gret_chen_chen کی تصویروں میں بھی نظر آیا۔ انہوں نے اپنی  اپنی تصویر  پر  ناک کے بالوں کی ایکسٹینشن لکھ کر  اور  #nosehair #lashes #extensions #beauty #selfie #eyelashextensions #falselashes ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ان خاتون کی تصویر دیکھ کر  ایک صارف davisonvideo نے بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے  ناک کے بالوں کی ایکسٹینشن کے رواج کو مزید پھیلاتے  ہوئے نچلے ہونٹوں پر بھی بال لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس کا طریقہ کار بھی بتائیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 اکتوبر 2017

Nose Hair Extensions Are The Next Hot Beauty Trend
Share On Whatsapp