Mobile Phone Explodes In Man's Pocket And Sets His Shirt On Fire

سمارٹ فون جیب میں پھٹنے سے ایک شخص کی شرٹ کو آگ لگ گئی

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بڑی وائرل ہے جس میں دکھایا گیا ہے  کہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص کی جیب میں رکھا سمارٹ فون پھٹ جاتا ہے اور اس کی شرٹ میں آگ لگ جاتی ہے۔
یہ حادثہ 30 ستمبر کو انڈونیشیا کے شہر سیمارانگ کے ہوٹل سیپوترا میں  ہوٹل کے سپروائزر کے ساتھ پیش آیا۔ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ سپروائر فون پھٹنے سے چند سیکنڈ پہلے اسے ہاتھ لگاتا ہے ، جس کے بعد اس کی سینے کی  جیب سے شعلے نکلتے ہیں اور شرٹ میں آگ لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں 47سالہ سپروائر کو فرش پر گر کر شرٹ اتارتے بھی دکھایا گیا ہے۔
سنٹرل جاوا ریجنل پولیس نے بتایا کہ یہ فون سام سنگ Grand Duos تھا، جسے 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔ سپروائرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون پر ایک ساتھ ہی وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس استعمال کرتا تھا، جس کی وجہ سے فون اوور ہیٹ ہوا۔سپروائرز کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
فون پھٹنے کے حوالےسے سام سنگ کی شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ گلیکسی نوٹ 7 کے پے در پے پھٹنے کے واقعات کے بعد اس فون کو واپس منگوانا پڑا تھا، جس کی وجہ سے سام سنگ کو اربوں ڈالر کا نقصان  اٹھانا پڑا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp