See Saudi King's Huge Motorcade Racing Through Moscow

روس کے دورے کے دوران سعودی فرماروا کا زار شہنشاؤں کی طرح استقبال

اس ہفتے سعودی فرماروا سلمان بن عبدالعزید السعود نے   روس کا دورہ کیا۔ روسی حکومت نے سعودی فرماروا کا استقبال بالکل کسی زار شہنشاہ کی طرح کیا۔
انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں  سعودی فرما روا کو درجنوں گاڑیوں کے جلوس میں دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  ماسکو کی ایک سٹرک پر  رات کے وقت سعودی فرما روا گزر رہے ہیں اور اُن کے آگے اور پیچھے روسی پولیس اور پروٹوکول کی درجنوں گاڑیاں ہیں۔

ویڈیو میں بظاہر تو گاڑیوں کی گنتی کافی مشکل لگتی ہے کیونکہ پوری ویڈیو میں مسلسل  پروٹوکول اور پولیس کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوار گزر رہے ہوتے ہیں۔
اس دورے میں سعودی فرماروا کے ساتھ 1000 دیگر افراد بھی روس کے دورے پر آئے ہیں۔ سعودی فرما روا اس دورے میں اپنے ساتھ 450 ٹن سامان لائے ہیں، جس میں دو مرسیڈیز بینز ایس 600 کاریں بھی شامل  ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp