'It's A Miracle!' Rapturous Welcome To Two-headed Buffalo Calf Born On Pakistani Dairy Farm

کراچی کے ڈیری فارم میں دو سر والے بچھڑے کی پیدائش

کراچی، پاکستان کے ایک ڈیری فارم میں ایک بھینس نے دو سر والے بچھڑے  کو  جنم دیا ہے۔مقامی افراد نے اسے قدرت کا کرشمہ قرار دیا ہے۔
یہ بچھڑا کراچی کے لکی فوڈز ڈیری فارم میں 27 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔اس بچھڑے کے دونوں سر بالکل مکمل ہیں یعنی   اس بچھڑے کی چار آنکھیں، چار کان، دو ناک اور دو منہ ہیں۔
دو سروں کے ساتھ پیدا ہونے والی یہ بچھڑا  جنیاتی بیماری  polycephaly کا شکار ہے۔

اس بیماری میں جانور دو سروں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
اس بچھڑے کے مالکان کو امید تھی کہ یہ ایک دن بھی زندہ نہیں رہ پائے گا لیکن یہ ایک ہفتے سے بالکل ٹھیک  ہے ، تاہم دو سر کے وزن کی وجہ سے یہ بچھڑا  اچھی طرح سر نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی خود سے دودھ  پی سکتا ہے۔ اسے فی الحال بوتلوں سے دودھ پلایا جا رہا ہے۔
polycephaly بیماری میں جانوروں کے دو نوں سروں میں موجود دماغ الگ الگ اعضا کو کنٹرول کرتے ہیں لیکن دونوں میں آپس میں بھی رابطہ ہوتا ہے۔یہ بیماری جڑواں جانوروں کے بننے کے عمل کے درمیان میں ہی رک جانے سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد بھی جانور کے اعضا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے  ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp