Teams Compete In Jetliner Tug-of-war At Newark Airport

جیٹ لائنر کو دس فٹ تک کھینچنے کے لیے 50 سے زیادہ ٹیموں میں مقابلہ

نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہفتے کو 93 ہزار پاؤنڈ وزنی جیٹ لائنر کو  کھینچنے کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ سالانہ مقابلہ سپیشل اولمپکس کی فنڈ ریزنگ کے لیے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔
اس سالانہ مقابلے کے منتظمین نے بتایا کہ اس بار مقابلے میں 20 لوگوں پرمشتمل 50 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان ٹیموں کو بوئنگ 737 کو 10 فٹ تک کھینچنا تھا۔

جیتنے کا فیصلہ کم سے کم وقت میں جہاز کو 10 فٹ کھینچنے اور کم سے کم مجموعی وزن کی حامل ٹیم کے کھینچنے پر ہوا۔
اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے ایک ہزار سے زیادہ افراد بھی جمع ہوگئے تھے، جنہیں بغیر ٹکٹ کے یہ مقابلہ دیکھنے کا موقع دیا گیا۔ مقامی پولیس ، فائر اور ذاتی کاروبار کی ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔
سپیشل اولمپکس کے نیوجرسی لا انفورسمنٹ ٹارچ رن کے موجودہ ڈائریکٹر اور ریٹائرڈ پولیس چیف روبرٹ فیلفوئر نے بتایا کہ اس  مقابلے میں بہت مزا آتا ہے اور لوگ سارے سال اس مقابلے کی پریکٹس کرتے ہیں۔

یہ مقابلہ یونائیٹڈ ائیرلائنز اور پورٹ اتھارٹی آف نیویارک اور نیوجرسی  کی میزبانی میں ہوا تھا۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم نیوجرسی کے سپیشل اولمپکس کے لیے دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp