Some People Left Their Dogs Tied Up To Die In The Flood

سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ علاقوں میں جانے والے اپنے پالتو جانوروں کو درختوں کے ساتھ باندھ گئے۔قانونی کاروائی ہوگی

ہیوسٹن ، ٹیکساس میں  بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے طوفان ہاروی سے اب تک 10 سے زیادہ افراد ہلاک ، درجنوں زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔یہ سیلاب ہیوسٹن کی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، جو شدید بارشوں کے بعد آیا ہے۔ علاقے میں 24 گھنٹوں میں 10 انچ بارش بھی ہوئی ہے۔
  سیلاب نے لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی زندگی کو بھی  متاثر کیا ہے۔ جنگلی جانور تو سیلاب سے بچنے کے لیے  کچھ جدوجہد کر بھی سکتے ہیں لیکن مشکل اُن  پالتو جانوروں کےلیے ہوئی ہے جن کے ظالم مالکان  جاتے ہوئے انہیں درختوں یا کھمبوں سےباندھ گئے۔


حکام نے لوگوں کو بار بار یاددہانی کرائی تھی کہ علاقے سے جاتےہوئے اپنے جانور بھی ساتھ لیتے جائیں۔اس کے باوجود سیلاب کی تصاویر اور فوٹیج میں بہت سے پالتو جانوروں کو زنجیر سے درختوں اورکھمبوں کے ساتھ بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح کی ایک تصویر میں ایک کتے کو روڈ بیرئیر پر بیٹھے ہوئے دکھا گیا ہے  اور وہ بیرئیر پانی کے بہاؤ سے گرنے ہی والا تھا۔
ایک تصویر میں ایک کتے کو  زنجیر سے درخت کے ساتھ اور دوسری تصویر میں عارضی گھر کے ساتھ بندھے دکھایا گیا ہے۔
ہیوسٹن کے شمال میں 40 میل کے فاصلے پر واقع رومن فارسٹ کے چیف سٹیفن  کا کہنا ہے کہ پالتو کتے بھی آپ کے گھر کے افراد کی طرح ہیں، جو لوگ انہیں شدید موسم میں لاوارث چھوڑ گئے ہیں، اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
سیلاب میں جہاں بہت سے لوگ اپنے پالتو جانوروں کو چھوڑ کر چلے گئے  وہیں بہت سے رضاکار سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 اگست 2017

Some People Left Their Dogs Tied Up To Die In The Flood
Share On Whatsapp