ہالی ووڈ اداکارکا نادیہ خان کی بیٹی پرجسمانی تشدد

دبئی : اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی 14 سالہ بیٹی کو ہالی وڈ کے اداکار اور پروڈیوسر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیس بک پر جاری ویڈیو میں نادیہ خان نے تمام تفصیلات بتائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔نادیہ خان اپنی بیٹی علیزہ کو ہالی ووڈ کی ٹیلنٹ ہنٹ ایجنسی کی جانب سے دبئی ،میں منعقدہ ایک کاسٹنگ سیشن میں آڈیشن کیلئے لے کرگئی تھیں جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
یہ کاسٹنگ سیشن گزشتہ ہفتے دبئی کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہوا، نادیہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس سلوک کے بعد فوری طور پر پولیس کو بلالیا جس کے بعد یہ سیشن ختم کردیا گیا۔پولیس نے ٹیلنٹ ایجنسی کے 47 سالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سے بھی پوچھ گچھ کی۔نادیہ نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ بھی دی جس میں اس کے بازو پر آنے والے زخموں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ واقعے کی رپورٹ ال برشا پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 مئی 2017

Share On Whatsapp