دیپیکا پڈوکون کوانسٹاگرام کی مشہور ترین شخصیت ہونے کا اعزاز مل گیا


ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کوحال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی مشہور ترین شخصیت ہونے کا اعزاز مل گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون انسٹاگرام کی مشہور ترین سلیبریٹی ہیں جنہیں سب سے زیادہ اس سائٹ پر سرچ کیاگیا انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی تعداد22.4 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ پریانکاچوپڑا 22 ملین کے ساتھ دوسرے اور عالیہ بھٹ 20.8 ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp