کترینہ کیف کی فیملی فوٹو نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ْممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فیملی فوٹونے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے کر اپنی فیملی کے پاس وقت گزارنے گئی ہوئی ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔ کترینہ ان دنوں لندن میں اپنی بہنوں اور بھائی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی 5 بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کیف نے ڈانس فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیاہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp