Union Files Grievance Over University's Use Of Goats To Clear Weeds

یونیورسٹی نے گھاس کی صفائی کے لیے بکریوں کی خدمات لے لیں اور لیبر یونین کی نیندیں اڑ گئی

مشی گن یونیورسٹی کی لیبر یونین نے انتظامیہ کو میدانوں سے گھاس کی صفائی کے لیے بکریوں کی خدمات حاصل کرنے پر اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔
ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی نے کچھ عرصہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ گھاس کی صفائی کے لیے بکریوں کی خدمات حاصل کریں گے۔
امریکن فیڈریشن  آف سٹیٹ، کاؤنٹی اینڈ میونسپل ایمپلائز لوکل 1668، کاٹھی بابیٹ نے ایک نیوز لیٹر میں بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ جن میدانوں کو ملازم صاف  کیا کرتے تھے، اُن کی صفائی کے لیے بکریوں کو رکھنا درست نہیں، انہوں نے بتایا کہ میدان صاف کرنے والے ملازمین کو عارضی طور پر ملازمت سے برطرف کیا ہوا ہے۔
ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی کی ترجمان شیرل رولینڈ کا کہنا ہے کہ میدان سے گھاس صاف کرنے کے لیے بکریاں رکھنے کا فیصلہ ماحول دوستی کی وجہ سے کیا گیا۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کو ہٹا کر پیسے بچانا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملازم کو نکال کر بکریوں کو نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لیبر یونین کے خدشات پر ابھی تفصیلی تبصرہ  نہیں کریں گی،کیونکہ اس طرح کی شکایات کودیکھنے کے لے یونیورسٹی  کا اپنا طریقہ کار ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جولائی 2017

Share On Whatsapp