Man Proposes While Getting Arrested

گرفتاری کے وقت سب سے اہم کام۔ ایک شخص نے گرفتار کیے جانے پر دوست کو شادی کے لیے پروپوز کر دیا

برانڈن تھامپسن کو اوکلاہاما میں اس کے گھر میں گرفتار کیا جا چکا تھا کہ اسی وقت اس نے اپنی دوست کو شادی کےلیےپرپوز کر دیا۔
اس واقعے کی فوٹیج کے مطابق برانڈن  اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ ، ”کیا میں یہ ابھی کردوں؟  “اس کی ماں جواب دیتی ہے کہ ”کیا“، اس پر  برانڈن کہتا ہے کہ ”کیا اسے پرپوز کر دوں“۔ یہ سن کر برانڈن کی ماں کہتی ہے کہ ”ہاں ہاں“۔

اس کے بعد برانڈن کی ماں پولیس والوں سے کہتی ہے کہ ”کیا تم مجھے اس کی انگوٹھی لانے دو گے تاکہ وہ پروپوز کر سکے؟“۔اس پر ایک پولیس والا دوسرے کوکہنا ہے کہ ”وہ اسے پروپوز کررہا ہے“۔دوسرا پولیس والا کہنا ہے کہ ”کیا تم مجھ سے مذاق کر رہے ہو“۔اس پر پہلا نہیں میں جواب دیتا ہے۔اس کے بعد برانڈن اپنی دوست کو کہتا ہے کہ ”میں تم سے محبت کرتا ہوں، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ کیا تم میری بیوی بنو گی پلیز؟“۔
اس ساری کاروائی میں برانڈن کےہاتھ پیچھے بندھے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک پولیس والا برانڈن کو اپنے پاس بلا کر کہتا ہے کہ میں تمہیں کھول تو نہیں سکتا لیکن تمہارے ہاتھ سامنے سے باندھ سکتا ہوں۔اس پر برانڈن پولیس والے کا شکریہ ادا کرتا ہے اور پھر اپنی دوست کو انگوٹھی پہنا دیتا ہے۔
برانڈن کو چوری کی کئی وارداتوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے اگلے دن ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔برانڈن کو 17 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جولائی 2017

Share On Whatsapp