Humans Have Only Only Three Years To Save World From The Deadly Climate Change

موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے انسانوں کے پاس صرف 3 سال کا وقت ہے۔

دنیا کو  اگر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں  کےجان لیوا اثرات سے بچانا ہے تو اس کے لیے انسان کے پاس صرف 3 سال ہیں۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سائنسدانوں اور محققین نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج  میں واضح کمی  کا آغاز کرنے کے لیے صرف 3 سال کا وقت بچا ہے۔ تین سالوں میں اگر کاربن گیسوں کے اخراج میں موثر کمی نہ لائی گئی تو پیرس معاہدے میں درجہ حرارت  کے حوالے سے جو ہدف طے کیا گیا تھا، اس کا حصول ناممکن ہو جائے گا اور اس کے  بعد حالات انسانوں کے قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

نیچر میں شائع ہونے والے اس مضمون پر دنیا کے 60 سے زیادہ معروف سائنسدانوں نے دستخط کیے ہیں۔
اس مضمون میں سائنسدانوں کے جمع کیےہوئے ثبوتوں کو سامنے رکھ کر عالمی حکمرانوں اور لیڈروں  اقدامات کرنے کی اپیل کی گئ ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہےکہ تمام ایکو سسٹمز میں تباہی کا آغاز ہو گیا ہے۔آرکٹک میں موسم گرما کے دوران منجمد  رہنے والی برف غائب ہوگئی ہے۔
بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے موگے کی چٹانیں  بھی ختم ہو رہی ہیں۔
گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج اگر موجودہ رفتار سے ہوتا رہا تو  اگلے 4 سے 26 سالوں کے دوران اتنا کاربن خارج ہو جائے گا کہ درجہ حرارت میں ڈیڑھ سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔مضمون کے مطابق  موسمیاتی تبدیلیوں سے  جان لیوا لُو چلے گی، قحط آئے گا اور سمندر کےپانی کی سطح بڑھ جائے گی۔سمندر کی سطح بڑھنے سے ساحلی شہر بھی زیر آب آجائیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 8 جولائی 2017

Share On Whatsapp