Danish Chocolatier Crafts World's Most Expensive Chocolate

دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کی قیمت صرف 250 ڈالر

ڈنمارک کے ایک شخص نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بنائی گئی  ایک ویڈیو میں دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ بنانے کا طریقہ کار بتایا ہے۔
فرٹز نپشٹ کا تعلق تو ڈنمارک ہے  لیکن انہوں نے بروکلین کے ایک چاکلیٹ روم میں دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ بنانے کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نمائندہ کے سامنے لا میڈلائن او ٹروف نامی چاکلیٹ بنائی جو 2600 ڈالر فی پاؤنڈ میں فروخت ہوتی ہے۔


اس چاکلیٹ کا سب سے اہم جز فرنچ پیری گورڈ ٹروفل  ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس چاکلیٹ کی قیمت اتنی زیادہ ہے۔
اس قیمتی ٹروفل  کے اوپر کریم، چینی، ٹروفل آئل اور ونیلا کی تہہ لگائی جاتی ہے۔ اس کے بعد اسکے عمدہ کوکوا پاؤڈر لگایا جاتا ہے ۔
اس مہنگی ترین چاکلیٹ کا ایک  ایک ٹکڑے کو بیش قیمت سجاوٹ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا 250 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔
فرٹز نے اس چاکلیٹ کو کیسے بنایا؟ اس کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 7 جولائی 2017

Share On Whatsapp