What's The Deepest Hole We Can Possibly Dig?

ہم زمین میں کتنا گہرا گڑھا کھود سکتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانوں کے پاس موجود جدید ترین ٹیکنالوجی  کی مدد سے ہم زمین میں کتنا گہرا گڑھا کھود سکتے ہیں؟ آئیے اس سلسلے میں  سامنے آنے والے چند اعداد و شمار دیکھتے ہیں۔
•    زمین میں قبروں کی کھدائی کے لیےعام طور پر  1.8  میٹر گہرا گڑھا کھودا جاتا ہے۔
•    مصری فرعون توتخ آمون کا مقبرہ زمین سے 4 میٹر کی گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔


•    6 میٹر پر وہ حد آ جاتی ہے، جہاں تک زمین کی سطح پر موجود  میٹل ڈیٹیکٹر کام کرتے ہیں۔
•    12 میٹر وہ گہرائی ہے جہاں تک جنگلی جانور جیسے مگرمچھ  کا کھودا ہوا بل ملا ہے۔
•    20میٹر کی گہرائی میں پیرس میں زمین دوز قبریں ہیں۔
•    زمین پر موجود سب سے گہرے سوئمنگ پول کی گہرائی 40 میٹر ہے۔ اگر کوئی اس خالی سوئمنگ پول میں گرے تو اسے زمین سے ٹکرانے میں 3 سیکنڈ لگیں گے۔

•    100 میٹر کی گہرائی وہ حد ہے جہاں سے نیچے حکومتیں نیوکلیائی فضلے کو ٹھکانے لگاتی ہیں۔
•    105.5 میٹر گہرائی میں دنیا کا گہرا ترین میٹرو سٹیشن ہے جو  کیف، یوکرائن میں ہے۔
•    جنوبی افریقا کے ایک درخت کی جڑیں 122 میٹر یا 400 فٹ کی گہرائی تک پھیلی ہوئی ہیں۔
•    دریائے کانگو دنیا کا گہرا ترین دریا ہے، جس کی گہرائی 220 میٹر ہے۔

•    240 میٹر کی گہرائی میں ایک ریلوے ٹنل ہےجو جو جاپان کے دو جزیروں کو ملاتی ہے۔
•    287 میٹر کی گہرائی میں دنیا کی گہری ترین روڈ ٹنل ہے، جو ناروے میں ہے۔
•    305 میٹر وہ گہرائی ہے،جہاں تک ایٹمی ہتھیار تباہی پھیلا سکتے ہیں۔
•    1862 میں برطانیہ میں انسانی ہاتھوں سے ایک کنواں کھودا گیا جو 392 میٹر گہرا ہے۔
•    دنیا کا ایک غار ایسا بھی ہے جو  603 میٹر گہرا ہے۔
اگر کوئی اس غار میں گرے تو اسے نیچے پہنچنے میں 11 سیکنڈ لگیں گے۔
•    700 میٹر کی گہرائی میں چلی  کی ایک کان میں 2010 میں حادثہ ہوا تھا۔
•    970 میٹر گہری  بنگھم کان دنیا کا سب سے گہرا گڑھا ہے۔اس گڑھے میں اگر برج الخلیفہ کی عمارت بنائی جائے تب  بھی وہ سطح زمین سے 100 میٹر نیچے ہوگی۔
•    فن لینڈ کے ایک  بینڈ ایگانائز نے دنیا کے گہرے ترین مقام یعنی 1410 میٹر کی گہرائی میں ایک کنسٹرٹ کیا تھا۔

•    روس کی جھیل بیکا ل کی گہرائی 1642 میٹر ہے۔
•    امریکی ریاست ایریزونا میں واقع آبی درے گرینڈ کینین کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 1857 میٹر ہے۔
•    زمین پر سب سے گہرا غار 2197 میٹر گہرا ہے، جو جارجیا میں واقع ہے۔
•    جنوبی افریقا میں واقع مواب کھوٹ سونگ کان کی گہرائی 3132 میٹر ہے۔لفٹ کے زمین سے نیچے تک جانے میں ساڑھے چار منٹ لگتے ہیں لیکن  اگر کوئی  لفٹ کے بغیر کان میں گر جائے تو اسے سطح سے ٹکرانے میں 25 سیکنڈ لگیں گے۔
اتنے وقت میں تو فون کال بھی آرام سے وصول کی جا سکتی ہے۔
•    3600 میٹرکی گہرائی میں  بھی بہت سے کثیر خلیائی جاندار دریافت ہوچکےہیں۔
•    جنوبی افریقا میں واقع ایک گہری ترین کان کا گہرا ترین مقام 4000 میٹر گہرائی میں ہے۔یہاں زمین سے نیچے جانے اور آنے میں  ایک گھنٹہ لگتا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت 66 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔
•    سمندر کے نیچے  اوسط گہرائی 6000 میٹر ہے۔

•    سمندر میں گہرا ترین مقام ماریانا ٹرنچ ہے، جس کی گہرائی 10994 میٹر ہے۔
•    کولا سپر ڈیپ ہول  کی گہرائی 12262 میٹر ہے۔ یاد رہے کہ فضا میں پرواز کرنے والے تجارتی جہاز اوسطاً 11887 میٹر بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔کولا سپر ڈیپ ہول ایک روسی منصوبہ تھا، جس کا مقصد زمین کی اوپری تہہ میں سوراخ کرنا تھا لیکن  کھدائی کا کام اصل ہدف کے تہائی تک ہی پہنچ سکا کیونکہ اس گہرائی میں درجہ حرارت 180 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جس کی وجہ سے کھدائی کرنے والے آلات کام نہیں کر سکتے تھے۔
حیرت کی بات ہے کہ یہ سوراخ زمین پر صرف 23 سینٹی میٹر یا 9 انچ چوڑا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس میں کوئی انسان تو نہیں گر سکتا لیکن اگر اس میں کوئی چیز پھینکی جائے تو اسے نیچے سطح سے ٹکرانے میں 50 سیکنڈ لگیں گے۔
•    کچھ عرصہ پہلے تک کولا سپر ڈیپ ہول کو بھی زمین میں کھودا گیا گہرا ترین گڑھا سمجھا جاتا تھا لیکن  Z44-Chavyo نے کولا سپر ڈیپ ہول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
  روس میں ہی واقع اس کنویں کی گہرائی 12376 میٹر ہے۔تیل اور گیس کی تلاش میں کھودے گئے اس کنویں میں برج الخلیفہ جیسی 15 عمارتیں اوپر نیچے کھڑی کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ زمین کا اوپری قشر تقریباً 70 ہزار میٹر یعنی 43.5 میل موٹا ہے جبکہ زمین کا مرکز سطح زمین سے 6371 کلو میٹر یا 3959 میل نیچے ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انسان کے خلا میں آگے بڑھنے کی رفتار زمین کی گہرائی میں جانے کی رفتار سے کافی زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 7 جولائی 2017

Share On Whatsapp