Hundreds Gather In Malaysian City To Set Cat Costume World Record

بلی نامی شہر میں بلیوں کے لباس میں زیادہ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کا ورلڈ ریکارڈ

بلیوں سے محبت کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے بلی کا کاسٹیوم پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
کوچنگ، ملائشیا میں بلیوں سے محبت کرنے والے سینکڑوں افراد نے ایسین فلم فیسٹیول اینڈ ایوارڈ 2017 کی تقریب  میں، زیادہ سے زیادہ افراد کے  بلیوں کا کاسٹیوم پہن کر جمع ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس تقریب میں 440 افراد نے بلیوں کا کاسٹیوم پہنا جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 250 افراد کا تھا۔

ریکارڈ بنانے کے ضروری تھا کہ تمام افراد مکمل جسم پر بلی کا لباس پہنیں، جس میں، گل مچھے، کان اور دم بھی ہوں۔ 
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  کے نمائندے کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیےجمع ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی  تھی ۔ نمائندے کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ بچے بھی اس  ایکٹیویٹی میں شامل ہوئے۔
ملائشیا کے شہر کوچنگ کو مقامی زبان میں ترجمہ بلی ہے۔ شہر میں جگہ جگہ بلیوں کے مجسمے اور میوزیم بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 جولائی 2017

Hundreds Gather In Malaysian City To Set Cat Costume World Record
Share On Whatsapp