Thai Company Rents Out Impressive Dowry To Poor Couples Who Don’t Want To Lose Face At Wedding

تھائی کمپنی نے غریب جوڑوں کو شاندار جہیز کرائے پر دینا شروع کر دیا۔ دلہوں کی مشکل آسان ہوگئی

تھائی کمپنی نے گزشتہ تین ماہ سے غریب جوڑوں کو نہایت عمدہ جہیز کرایے پر دینے کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جو کہ بہت کامیاب جا رہا ہے۔یہ غریب جوڑے کم قیمت پر شاندار سامان کرایے پر لے کر اپنی شادی کی شان و شوکت بڑھاتے ہیں۔
تھائی لینڈ کے علاقے چیانگ مائی میں خاص تقریبات کا اہتمام کرنے والی کمپنی رومینٹیس  اپنی نئی سروس کی بدولت خبروں کا حصہ بن گئی ہے۔
شادی کے دن جو جوڑے اپنے والدین کی عزت بڑھانے کی خاطر مہنگا جہیز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، رومینٹیس ان کی یہ مشکل حل کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ نہایت شاندار جہیز کم قیمت پر ان جوڑوں کو فراہم کردیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی شادی پر اس کی نمود و نمائش کر کے کم ازکم اپنی شادی کا دن یادگار بنانے کے قابل ہو سکیں۔
تھائی ثقافت میں جہیز کی رسم بہت زیادہ عام ہے۔
جہیز کی فراہمی دلہے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ دلہے کی طرف سے  قیمتی  جہیز اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ وہ اب ایک خوشحال زندگی شروع کرنےکے قابل ہے۔شادی کے موقع پر نقد رقم اور سونے کی ڈلیاں سجانے کا رواج عام ہے۔ لیکن بدقسمتی سے تمام افراد شادی کے موقع پر نقد  رقم اور سونے کی ڈلیاں نمائش کے طور پر سجانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ رومینٹیس نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ایک  رپورٹ کے مطابق رومینٹیس 10 ملین تھائی بھات (3,20,000 ڈالر) نقد اور 100 بھات وزنی سونے کی ڈلیاں  ضرورت مند جوڑوں کو مناسب کرایے پر فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 500,000 تھائی بھات (16,000 ڈالر) نقد اور ایک مہنگی مرسڈیز سیڈان کی شادی پر نمائش کے لیے جوڑوں کو 35,000 تھائی بھات (1,100 ڈالر) کرایے کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔
کمپنی کی طرف سے پیش کردہ ایک دوسرا پیکج یہ ہے کہ جوڑے 1 ملین تھائی بھات (32,000 ڈالر) نقد کے ساتھ مرسڈیز کے لیے 49,999 تھائی بھات (1,600 ڈالر) ادا کر سکتے ہیں۔

رومینٹیس کمپنی کے مالکان، 31 سالہ توان سپانونٹکورن اور اس کی 28 سالہ بیوی کنگکائی نے ایک تھائی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس نئی سروس کا آغاز انہوں نے اپنی شادی میں پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔چونکہ 5 سال قبل ان کی شادی پر ان کے خاندان جہیز کے نام پر کچھ بھی دکھانے کے قابل نہ تھے لہٰذا انہوں نے دوسرے غریب جوڑوں کو یہ موقع دیا ہے تاکہ وہ اپنی شادی کے خاص دن کو مکمل اور خوبصورت یادگار بنا سکیں۔

تین ماہ سے جاری اس سروس سے اب تک درجنوں جوڑے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اب تک زیادہ سے زیادہ  1 ملین تھائی بھات (32,000 ڈالر) نقد رقم کا جہیز کرائے پر دیا ہے ۔
کچھ لوگ اس سروس کو بنک کے ادھار یا رقم کےادھار کا نام بھی دے رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ سجاوٹی اشیا کرائے پر دینے کی طرح  جہیز کرائے پر دینے کی سروس ہے۔اس سروس کے دوران کمپنی پہلے معاہدہ کرتی ہے کہ دلہا دلہن رقم کو استعمال نہیں کریں گے۔
سونے کی ڈلیوں کو صرف دکھائیں گےاور مرسیڈیز اور دیگر اشیاء کو  ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء کا انتظام صرف کمپنی کے ملازمین کے پاس ہوتا ہے۔ معاہدے میں یہاں تک لکھا ہوتا  ہے کہ دلہا اور دلہن بھی رقم اور سونے کی ڈلیوں کےعلاوہ دیگر سامان کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 اپریل 2018

Thai Company Rents Out Impressive Dowry To Poor Couples Who Don’t Want To Lose Face At Wedding
Share On Whatsapp