Veterinary Student Turns Home Into ‘hotel’ For Cats

جانوروں کے ڈاکٹر طالب علم نے اپنے گھر کو بلیوں کے ہوٹل میں بدل دیا

جانوروں کے ڈاکٹر طالب علم ، احمد طاہر مکی، نے  عراق کے جنوبی شہر بصرہ  میں واقع اپنے گھر کو بلیوں کے ہوٹل میں بدل دیا ہے۔ یہ عراق کا پہلا بلیوں کاہوٹل ہے۔
احمد طاہر کے ہوٹل میں بلیاں صرف 5000 ہزار عراقی دینار  4.20 ڈالر یا 485 پاکستانی روپے  میں ایک رات قیام کر سکتی ہیں۔لمبے عرصے تک قیام کی صورت میں ہوٹل کا کرایہ  آدھا ہو  جاتا ہے۔ اس ہوٹل میں مہمان بلیوں کو سونے کا بستر دیا جاتا ہے۔

انہیں عام  کھانا دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بلیوں کی صحت کا معائنہ بھی کرتے ہیں اور بلیوں کو ایک چھوٹے کھیلنے کے ائیر کنڈیشنڈ گراؤنڈ میں کھیلنےکا موقع بھی ملتا ہے۔
احمد طاہر کا کہنا ہے کہ اسے لوگوں کے پالتو جانوروں کے اپنانے کی امید ہے۔اسے امید ہے کہ لوگ چھٹیوں پر جاتے ہوئے، اپنے پالتو جانور ا سکے ہوٹل میں چھوڑ جایا کریں گے۔
احمد طاہر کا کہنا ہے کہ جانوروں کا خیال رکھنے سے لوگ رحم دل ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 اپریل 2018

Share On Whatsapp