Zoo Theft Attempt Foiled When Monkeys Fight Back

چڑیا گھر کے بندروں نے مقابلے کے بعد خود کی چوری کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

نیوزی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں بظاہر بندروں نے اپنی  چوری کی کوشش کو مقابلے کے بعد ناکام بنا دیا۔ ولنگٹن چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی نے بولٹ کٹر کا استعمال کرتے ہوئے بندروں کے پنجرے کو کاٹا اور اس میں گھس گیا۔
انتظامیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اُن کا ایک بندر گم ہے جبکہ باقی بندروں کے جسم پر چھوٹے موٹے زخموں کے نشان ہیں۔ زخموں کے نشانات سے پتا چلتا ہے کہ بندروں نے چوروں کا مقابلہ کیا تھا۔ اس پنجرے میں ایک ساتھ 12 بندر رہتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ وہ اگلے چند دنوں تک بندروں کا اچھی طرح خیال رکھیں گے۔  انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 اپریل 2018

Share On Whatsapp