Cat Rescued After Three Days In A Tree Runs Up Another Tree

ریسکیو اہلکاروں نے تین دن سے درخت پر چڑھی بلی کو بچایا تو وہ پھر بھاگ کر دوسرے درخت پر چڑھ گئی

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے  برطانوی اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے تین دن سے درخت پر چڑھی ایک بلی کو زمین پر اتارا لیکن بلی بھاگ کر دوسرے درخت پر چڑھ گئی۔
ولمز لو،  چیشائر، برطانیہ  کے رہائشیوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی  تنظیم آر ایس پی سی اے کو بتایا کہ ایک بلی تین دنوں سے 60 فٹ اونچے درخت پر پھنسی ہوئی ہے۔
آر ایس پی سی اے  اینیمل کلکیشن آفیسر لورین براڈشا  فوراً ہی موقع پر پہنچے اور اپنا کام شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے بلی کو درخت سے اتارنے کی کوشش کی تو بلی  چھلانگ لگا کر نسبتاً ایک چھوٹے درخت پر چڑھ گئی، جس سے اترنا اس  کے لیے آسان تھا۔ بلی درخت سے اتر کر ایک باغ میں بھاگ گئی۔ اسی دوران پتا چلا کہ اس  بلی یا اس سے ملتی جلتی بلی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی جا چکی ہے۔ ریسکیو اہلکار جب باغ میں پہنچے تو انہیں بلی کے بولنے   کی آوازیں سنائی دیں۔
انہوں نے آواز کا پیچھا کیا تو پتا چلا کہ بلی ایک بار پھر ایک اونچے درخت پر چڑھ کر وہیں پھنس چکی ہے۔اس  کے بعد ریسکیو اہلکار سیڑھی کی مدد سے اس درخت پر چڑھے، بلی کو کچھ کھانا کھلا کر خود سے مانوس کیا اور پھر اسے نیچے اتار لیا۔ لورین نے بتایا کہ بلی کی گردن میں مائیکروچپ تھی، جس سے  پتا چلا کہ اس کا نام چارلی ہے۔ اس کے بعد اہلکاروں نے  بلی کو اس کے مالکان کے حوالے کر دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 اپریل 2018

Share On Whatsapp