Special Wedding For 2-year-olds With Leukemia

چین میں خون کے سرطان میں مبتلا دو سالہ بچوں کی خصوصی شادی

حال ہی میں چین میں ہونے والی تین سال سے کم عمر دو بچوں کی خصوصی شادی کی ویڈیو بہت زیازہ وائرل ہو چکی ہے۔ یہ بچے خون کے سرطان میں مبتلا ہیں۔
سوموار کے روز بیجنگ ،چین میں خصوصی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شریک بچوں کے والدین کے علاوہ باقی تمام افراد رضاکار تھے۔ یہاں موجود سب افراد بچوں کی صحت مند زندگی اور دوسروں کی طرف سے  مدد کےلیے  پرامید تھے۔
یہ دونوں بچے   چین کے صوبے ہینان کے ایک ہسپتال کے ایک ہی کمرے میں زیر علاج ہیں۔  دونوں بچوں کی کئی بار کیمو تھراپی کی جا چکی ہیں۔ جب اُن کی بیماری کی علامات ختم نہیں ہوئیں تو بچوں کے والدین نے اپنے خواب پورا کرنے کے لیے اُن کی علامتی شادی کرانے کا فیصلہ کیا۔
ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی شادی کی اس تقریب کے منتظم ، ہان یوکی ، نے  رضاکارانہ طور پر اس شادی کا انتظام کیا۔ ہان یوکی اس سے پہلے بھی جان لیوا بیماریوں کے شکار بچوں کی مدد کرتے ہیں۔
ننھے دلہے کے باپ  وو لیکسن کا کہنا تھا کہ "ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے جان لیں کہ ان کے والدین نے کبھی اپنی امیدیں ختم نہیں کیں۔ہمیں امید ہے کہ ایک دن یہ بچے اپنی حقیقی شادی کی تقریب میں بھی شامل ہو پائیں گے۔"

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp