عدالت نے بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو دی گئی 2 سال کی سزا معطل کردی

پٹیالہ کے ایک جج نے گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال قید کی سزاسنائی تھی

پٹیالہ : بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجیو کرلا نے انسانی اسمگلنگ کیس میں پٹیالہ ہی کے ایک جج کی جانب سے معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو دی گئی 2 سال کی سزا معطل کردی۔عدالت نے دلیر مہدی اور ان کے بھائی کو2 سال قید کی سزاسنائی تھی۔16 مارچ کو پٹیالہ کے ایک جج نے گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال قید کی سزاسنائی تھی جس کے بعد دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا تھا بعد ازاں گلوکار کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دی گئی۔
واضح رہے دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر 1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کے دو گروپس کو بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام تھا۔ دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر 1998 اور 1999 میں دس لوگوں کا طائفہ لے کر امریکہ گئے تھے جن کے دستاویزات کے جعلی ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جیسے ہی پٹیالہ پولیس کی جانب سے دلیر مہدی اور ان کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبریں میڈیا پر عام ہوئیں ، 35 مزید شہریوں نے دلیر اور شمشیر کے خلاف تحریری طور پر درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دلیر اور اس کے بھائی نے انہیں امریکہ بھجوانے کیلئے خطیر رقم وصول کی لیکن اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp