نازیہ حسن کا 53واں یوم پیدائش،

گوگل کا ڈوڈل کی صورت نازیہ کوخراج تحسین

اسلام آباد ۔ : پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے 53ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کے اعزاز سے نوازتے ہوئے ڈوڈل گلوکارہ سے منسوب کر دیا۔ نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے 53ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈوڈل ان کو منسوب کیا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل کا کہنا ہے کہ 1980کی دہائی میں بہت سی نوجوان پاکستانی گلوکارائیں گائیگی کے میدان میں تھی ان میں نازیہ حسن سب سے زیادہ دلکش اور متاثر کن شخصیت اورخوبصورت آواز کے ساتھ نمایاں تھیں، انہوں نے آپ جیسا کوئی ،ڈسکو دیوانے، بوم بوم جیسے خوبصورت گانوں سے اندرون ملک اور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔
پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کی تعلیم تربیت لندن میں ہوئی۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث محض 35 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 اپریل 2018

Share On Whatsapp