معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی سالگرہ منائی

لاہور : فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے ساتھ دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جس پر مہمانوں نے اداکارہ نیلم منیر کو مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔نیلم منیر کی جانب سے مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور ان کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp