فلم میں اندھے میوزیشن کا کردار ادا کرنا آسان نہیں، ایوشمان کھرانہ

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم میں اندھے میوزیشن کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ایوشمان کھرانہ نے بتایا کہ میوزک ان کی حقیقی زندگی اور فلم کا ایک لازمی حصہ ہے، ہدایتکار سری رام راگھوان کی نئی فلم کے لئے پیانو کی تربیت لینے کے لئے بہت وقت دیا تاہم فلم میں اندھے میوزیشن کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ میں فلم کی عکسبندی کے دوران ایک بار ڈوبنے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کے حوالے سے شائقین کے ردعمل کا بے حد انتظار ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp