Indian Girl Has Ants Pulled From Her Eyes Every Day And No One Knows How They Get There

بھارتی لڑکی کی آنکھوں سے ہر روز چیونٹیاں نکلنے لگیں۔ کوئی اس کی وجہ نہیں جانتا

حال ہی میں بیلتھنگاڑی، انڈیا کی 11 سالہ لڑکی ایشوینی خبروں کی سرخی کا حصہ بن گئی۔  اس کی آنکھوں سے تقریباً 60 مردہ چیونٹیاں نکالی گئی ہیں۔ آنکھوں میں چیونٹیوں کی موجودگی کے بارے میں کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس کی آنکھوں میں کانوں کے راستے داخل ہوئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایشوینی نے اپنی آنکھوں میں شدید درد ہونے کی شکایت کی۔  اس کے والدین نے چیک کیا تو اور اس کی آنکھ سے ایک چھوٹی سی چیونٹی باہر نکالی گئی۔

انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہ دی اور اسے ایک اتفاق اور معمولی واقعہ سمجھ کر نظرانداز کردیا۔ لیکن جلد ہی اس بچی نے دوبارہ اپنی آنکھوں میں تکلیف کا اظہار کیا تو انہیں مزید مردہ چیونٹیاں ملتی رہیں۔ اس کے بعد وہ بچی کو کسی مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ اس کا کہنا تھا کہ کانوں کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی چیونٹیاں آنکھوں کے رستے باہر نکل رہیں تھیں۔
اس نے آنکھوں کی سوزش کے لیے کچھ آئی ڈراپس تجویز کیے لیکن پھر بھی روزانہ 5 سے 6 چیونٹیاں اس کی آنکھوں سے باہر نکلتی رہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایشوینی کی آنکھوں سے 10 دنوں میں تقریباً 60 مردہ چیونٹیاں نکل چکی ہیں۔
چونکہ بیلتھنگاڑی کے ڈاکٹروں کو ایشوینی کی آنکھوں سے چیونٹیاں نکلنے کی سمجھ نہیں آ سکی اور نہ ہی وہ اس عجیب و غریب بیماری کا علاج کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
لہذٰا ایشوینی کو مودیبیدری  میں آنکھوں کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں امید ہے کہ اس بیماری کا علاج ہوسکے گا۔
آئی بی ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشوینی کے والدین کو خوف ہے کہ شاید اس پرکسی بری روح کا سایہ ہے۔اس لیے انہوں نے کسی عامل سے بھی رابطہ کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں چیونٹیاں "ناگا دوشا" یعنی سانپ کی بددعا کے باعث ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp