لالی ووڈ کے عظیم ادا کار محمد علی کی برسی کا انعقاد

فیصل آباد۔19 مارچ : پاکستان فلم انڈسٹریکے عظیم اداکار محمد علی کی بار ہویں برسی پیر کو منائی گئی۔اس موقع پر نگار خانوں ، فلم انڈسٹری میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ علی زیب فائونڈیشن نے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جن میں محمد علی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ادا کار محمد علی 19اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر پاک و ہند کے بعد انہوںنے پاکستان آ کر اپنی فنی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوںنے ابتداء میں اپنے کیرئیر کا آ غاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔محمد علی مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کا شمار ایشیا ء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
محمد علی نے 275سے زائد اردو ، پنجابی، پشتو ، ہندی، بنگالی فلموں میں کام کیا ۔ چراغ جلتا رہا ان کی پہلی فلم تھی جبکہ فلم دوریاں پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔ ۔دم مست قلندر کے نام سے بننے والی شاندار فلم محمد علی کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہو ئی اور وہ 19مارچ 2006ء کو 75برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔مرحوم کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ زیبا علی نے ان کی خدمات کا تسلسل جاری رکھا ۔ محمد علی مرحوم کی برسی پران کے پرستاروں کی جانب سے بھی کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp