’’ظالما‘‘فیم گلوکارہ ہردیپ کور اپنے پہلے سولو ٹور پر جلد برطانیہ جائیں گی

ممبئی ۔ : شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم کا مشہور گانا’’ظالما‘‘گانے والی گلوکارہ ہردیپ کور اپنے پہلے سولو ٹور پر جلد برطانیہ جائیں گی،ہردیپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپریل میں اپنے پہلے سولو ٹور کو لے کر بے حد پر جوش اور خوش ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنے عالمی پرستاروں سے رابطہ کرسکیں گی۔گلوکارہ نے کہا کہ برطانیہ کا سولو ٹور ان کا ایک خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے ،ان کے وہاں بہت زیادہ پرستار ہیں جن سے ملنے کو وہ بے تاب ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp