بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے شان

لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان نے کہا ہے کہ بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو حال ہی میں نئے ہیرو اور ہیروئنز کی کھیپ میسر آئی ہے اور تمام چہرے انتہائی خوبصورت ہیں اور سب نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوںمیں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے ۔ بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی انڈسٹری کا بحران دور ہو سکتا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp