NASA Will Fly You To The Sun _ Or At Least Your Name

ناسا آپ کو سورج تک پرواز کا موقع دے گا۔ آپ نہ سہی، آپ کا نام تو جائے گا

اگر آپ سورج تک سفر کرنے کے خواہش مند ہیں تو  فی الحال آپ کی  یہ خواہش پوری نہیں ہوسکتی ۔ہاں آپ اگر اپنے نام کو سورج تک بھجوانا چاہیں تو آپ   ضرور بھجوا سکتے ہیں۔ناسا کےپارکر سولر پروب کے ذریعے سورج کے سفر کے خواہش مند اپنا نام  27 اپریل تک بھیج سکتے ہیں۔
اس گرما میں کیپ کاناورل ، فلوریڈا سے  روانہ ہونے والا یہ مشن ہمارے ستارے سے 4 ملین میل کے فاصلے تک جائے گا جو کہ کسی بھی دوسرے خلائی جہاز کی نسبت سورج سے نزدیک ترین فاصلہ ہے۔

اس مقام پر  درجہ حرارت 25,00 ڈگری فارن ہائیٹ (1,300 ڈگری سینٹی گریڈ) تک ہوگا۔ اس سے پہلے اس طرح کے سفر کے ضروری ذرائع دستیاب نہیں تھے۔
ٹی وی سیریز "اسٹار ٹریک" میں کیپٹن جیمز کرک کا کردار ادا کرنے والے اداکار ولیم شاٹنر ناسا کی طرف سے اپنا نام سورج پر بھیجنے کی مہم کے سرکردہ افراد میں شامل ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے نام کو سورج  پر بھیجنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp