چھیڑنے پر سعودی خاتون نے ایک شخص کو تین فلائنگ ککس جڑ دیں
حال ہی میں سعودی ٹویٹر پر ایک ویڈیو عربی ہیش ٹیگ #فتاۃ_تضرب_شاب_بجدۃ (یعنی جدہ میں لڑکی نے لڑکے کو پیٹ دیا) کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔ سعودی صارفین نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا ہے۔
پچھلے ماہ کے آخر میں سامنے آنے والی ویڈیو ایک سعودی ریسٹورنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد ایک خاتون کو کچھ کہتا ہے ، جس پر وہ اسے کوئی چیز غالباَ موبائل یا والٹ پھینک کر مارتی ہے۔
مذکورہ ویڈیو پر سعودی صارفین کا ملاجلا ردّعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد کے نزدیک یقیناً اس خاتون کو ہراساں کیا گیا ہوگا۔زیادہ تر لوگوں نے خاتون کے حوصلے کی داد دی ہے۔جبکہ کچھ کے نزدیک ایسا ردعمل صنف نازک کو زیب نہیں دیتا۔ کچھ لوگ اس خاتون کو 'سعودی بروس لی' کا نام دے رہے ہیں۔ بہرحال مرد حضرات اس ویڈیو کو دیکھ کر پریشان بھی ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق ڈرائیونگ اور کھیلوں میں حصہ لینے کے بعد خواتین اب اتنی مضبوط بھی ہوگئی ہیں کہ اب سرعام کسی مرد کی پٹائی بھی کر سکتی ہیں۔
تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018